ہری پور میں سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کے واقعے میں آتشزدگی کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:پاناما میں مشہور پل کے قریب زوردار دھماکا اور آتشزدگی، تحقیقات شروع

حادثے کے فوری بعد کمشنر آفس ہزارہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کمشنر ہزارہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کی نگرانی میں ایک 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈی پی او ہری پور، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سوئی گیس کے ایگزیکٹو انجینئر، ڈی ایچ کیو کے ایم ایس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ٹو) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری ہری پور شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کمیٹی حادثے کی نوعیت، وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ کمشنر ہزارہ کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی: آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان