کراچی: آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع امتیاز سپر اسٹور میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے فوری طور پر واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کر لی۔

مزید پڑھیں:کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

ترجمان کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا، صفورا، لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ واٹر ٹینکرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ فوکل پرسن خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے 10 افراد جاں بحق

ترجمان کے مطابق آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp