متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ تعلیم میں متوفی کوٹہ پر ملازمت نہ دینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو 15 روز کے اندر ملازمت فراہم کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق محکمہ تعلیم کے ایک ورکر (ورکشاپ اٹینڈنٹ) کا انتقال 2020 میں ہوا تھا، جس کے بعد ان کے بیٹے نے فوتی کوٹے کے تحت گریڈ 11 کے جونیئر کلرک کی آسامی کے لیے درخواست جمع کرائی۔

وکیل نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ جاتی کمیٹی نے 2024 میں درخواست منظور کرتے ہوئے تقرری کی اجازت دی تھی اور آفر لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا، تاہم بعد میں سپریم کورٹ کے کوٹہ سے متعلق فیصلے کی بنیاد پر یہ تقرری منسوخ کردی گئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد متوفی کوٹہ پر تقرری ممکن نہیں رہی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ والد کے انتقال کے ساتھ ہی درخواست گزار کا ملازمت کا حق پیدا ہو چکا تھا اور اس حق کو بعد میں ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی کے حاصل شدہ حقوق پر نہیں ہوتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو پہلے ہی حق حاصل ہو چکا تھا، اس لیے شہریوں کے بنیادی اور حاصل شدہ حقوق برقرار رہیں گے۔

عدالت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ 15 دن میں تقرری مکمل کر کے عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟