حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اورعازمینِ حج کے لیے خوشخبری ہے کہ پہلی حج پرواز کل 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حج آپریشن کا آغاز بیک وقت کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے ہونے والی پروازوں سے کیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشنز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت

ان عازمین میں 67 ہزار 230 مرد جبکہ 51 ہزار 846 خواتین شامل ہوں گی، جنہیں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ منتقل کیا جائے گا۔

حج آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز

اسی طرح مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل حج پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی، جس کے ساتھ ہی حج فلائٹ آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ بخیر وعافیت اپنے مقدس سفر کا آغاز کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟