ڈونلڈ ٹرمپ کے خیرسگالی پر مبنی الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مہربان اور خیرسگالی پر مبنی الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر امریکی صدر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان جذبات کا اظہار کیا، اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ بھی کیا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں مؤثر ثالثی پر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو زبردست شخصیات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے لیے شاندار دن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘