ایران سے متعلق اچھی خبر آ رہی ہے، کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے پر ’اچھی خبر‘ سامنے آ رہی ہے اور ممکن ہے کہ کل کوئی غیر متوقع پیشرفت یا اعلان سامنے آئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعلق معاملات میں پیش رفت جاری ہے اور اچھی خبر سامنے آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع دورہ پاکستان، اب تک کن کن امریکی صدور نے پاکستان کے دورے کیے؟

انہوں نے کہا کہ اگر کسی معاہدے تک نہ پہنچا جا سکا تو امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ان کے مطابق کل کچھ ہونے والا ہے اور ممکنہ طور پر یہ ایک مثبت پیشرفت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کل ایک اہم اور بااثر شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جس کے ساتھ ملاقات کو غیر معمولی نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے ایک خصوصی پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام جنگ بندی اور معاہدے کی پابندی سے مشروط ہوگا، اور خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ بندش کا امکان موجود ہے۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایران سے متعلق جاری سفارتی و اقتصادی صورتحال میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘