کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سیکیورٹی حکام نے ایک اہم پریس کانفرنس میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں خواتین کو منظم انداز میں استعمال کر رہی ہیں، جبکہ اس مقصد کے لیے افغانستان کی سرزمین کے استعمال سمیت مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پریس بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ گرفتار خاتون کے کیس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو سماجی، نفسیاتی اور بعض اوقات جنسی استحصال کے ذریعے دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس نیٹ ورک میں خواتین کو نہ صرف ذہنی طور پر متاثر کیا جاتا ہے بلکہ انہیں مخصوص مقاصد کے لیے تیار بھی کیا جاتا ہے۔

حکام نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم نے اپنی اہلیہ کے نام اور شناخت کو دانستہ طور پر دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کے لیے استعمال کیا۔ بریفنگ کے مطابق اسی گھر میں ایک خاتون خودکش حملہ آور نے قیام بھی کیا، جسے بعد ازاں تربیت کے لیے افغانستان بھیجا گیا۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات سے یہ تاثر رد ہوتا ہے کہ خواتین صرف جبری طور پر لاپتا ہوتی ہیں، بلکہ بعض کیسز میں وہ خود بھی گھروں سے باہر نکل کر ایسے نیٹ ورکس کا حصہ بنتی ہیں، جسے بعد میں ریاست کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس پورے نیٹ ورک میں مختلف تنظیموں کا کردار سامنے آیا ہے، جہاں ایک جانب مبینہ طور پر ذہنی پراپیگنڈا اور انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے کا عمل کیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب بھرتی، تربیت اور کارروائی کے مراحل الگ گروپس کے ذریعے مکمل کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچ رہنما سردار یار محمد رند نے بی ایل اے کو زیر کرلیا، 5 مغوی بازیاب کرانے میں کامیاب

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی خاتون حملہ آور کامیاب ہو جائے تو اسے ایک علامت بنا کر مزید بھرتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ ناکامی یا گرفتاری کی صورت میں متعلقہ تنظیمیں اس سے لاتعلقی اختیار کر لیتی ہیں۔

حکام نے زور دیا کہ خواتین کا اس طرح استعمال نہ صرف بلوچ ثقافت کے خلاف ہے بلکہ مذہبی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ایسے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا ناگزیر ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرگڑھ میں سفاکیت کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ حملے میں خاتون خودکش حملہ آور استعمال ہونے کا انکشاف، سہولتکار افغانستان فرار

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی