بلوچ رہنما سردار یار محمد رند نے بی ایل اے کو زیر کرلیا، 5 مغوی بازیاب کرانے میں کامیاب

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچ رہنما سردار یار محمد رند نے 3 ماہ تک جاری رہنے والی اعصابی کشمکش کے بعد کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ہربیار مری گروپ سے رند اور لاشاری قبیلے کے 5 مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا۔

رپورٹس کے مطابق 3 ماہ قبل بی ایل اے نے رند قبیلے کے علاقے سے 5 افراد کو اغوا کرکے ان کے بدلے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے علیحدگی پسند گروہ نہیں، خطرناک دہشتگرد تنظیم ہے، امریکا

تاہم سردار یار محمد رند نے تاوان ادا کرنے کے بجائے مختلف اقدامات کیے اور پہاڑی علاقوں سے بی ایل اے کے 18 افراد کو پکڑ لیا۔

بعد ازاں اسی کشیدگی کے نتیجے میں مغوی افراد کی رہائی ممکن ہوئی اور رند قبیلے کے 3 جبکہ لاشاری قبیلے کے 2 افراد کو بازیاب کروا لیا گیا۔

سردار یار محمد رند کے اقدام پر خوشی، قبائلی نظام عوام کے تحفظ کی ضمانت ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سردار یار محمد رند کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بزرگ اور بڑے سردار یار محمد رند کے اس اقدام پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قبائلی نظام کی یہی طاقت ہے کہ اپنی اقوام اور باہوٹ برادر اقوام، چاہے وہ بلوچ ہوں یا نہ ہوں، ان کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند نے اپنی قوم کے لیے جو اقدام اٹھایا وہ قابل تحسین ہے اور بلوچستان کے تمام سرداروں اور قبائل کو اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی ایم، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے عناصر نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کیا، کتاب میں انکشافات

انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اقدامات کے ذریعے ہندوستان کی پراکسی تنظیم بی ایل اے کو بلوچستان میں قدم جمانے کا موقع نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں