لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل فون چھیننے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن او پی ایف میں پیش آیا تھا، جہاں ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لڑکی سے موبائل فون چھینا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کو 8 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کا سہارا لیا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا 8 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا حکم

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش کے دوران سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، جس میں جیو فینسنگ اور انسانی انٹیلیجنس نے اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘