ویڈیو گیم کا جنون، 91 سالہ خاتون کے گھر پولیس پریشانی کی حالت میں پہنچ گئی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ویسٹ لیک میں اس وقت ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک معمر خاتون کے فون نہ اٹھانے پر پولیس پریشانی کی حالت میں ان کے گھر پہنچ گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 91 سالہ خاتون نے اپنی خیریت کی اطلاع دینے کے لیے حکومت کے مقررہ پروگرام کے تحت آنے والی کال کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 115  سالہ برطانوی خاتون کو دنیا کے معمر ترین انسان کا اعزاز کیسے ملا؟

حکام کے مطابق جب خاتون نے کال نہیں اٹھائی تو پولیس نے ان کی بیٹی سے رابطہ کیا، لیکن بیٹی نے بھی بتایا کہ ان کی والدہ فون نہیں اٹھا رہیں۔

اس تشویشناک صورتحال کے بعد جب پولیس خاتون کے گھر پہنچی تو ان کی گاڑی گیراج میں ہی موجود تھی، مگر بار بار گھنٹی بجانے کے باوجود کسی نے دروازہ نہیں کھولا، جس سے پولیس کا شک مزید بڑھ گیا۔

خطرہ محسوس کرتے ہوئے جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون اپنے بیڈروم میں بالکل خیریت سے بیٹھی ویڈیو گیم کھیل رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون نے طویل عمری کا راز بتادیا

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ‘ببل پاپ’ نامی گیم میں اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑنے میں اس قدر مگن تھیں کہ انہیں نہ تو فون کی گھنٹی سنائی دی اور نہ ہی دروازے پر دی جانے والی دستک  کا پتا چلا۔

پولیس نے خاتون کی صحت اور خیریت کی تصدیق کی اور یوں ایک پریشان کن صورتحال ہنسی مذاق اور خوشگوار حیرت پر ختم ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بی ایم ڈبلیو نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین