اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس نے اوور چارجنگ کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اوور چارجنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی اسکواڈز بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا کہ تمام زونل ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہیں گے اور جاری آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 11 تندور سیل، 47 افراد گرفتار

انہوں نے خبردار کیا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوامی شکایات موصول ہونے پر فوری قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے پکار 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp