ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا تیسرا روز، کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں جاری پاکستان ویمن اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور جسمانی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔

غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر لگائے گئے اس کیمپ میں خواتین کرکٹرز نے کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی ایک طویل سیشن میں شرکت کی جس میں ان کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

تیسرے دن کے سیشن میں فیلڈنگ کو خصوصی اہمیت دی گئی اور کھلاڑیوں نے گروپس کی صورت میں دو گھنٹے تک مختلف ڈرلز کیں۔

 فیلڈنگ کی مشقوں کے علاوہ مینٹور وہاب ریاض اور دیگر کوچز نے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھی خصوصی رہنمائی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا باہر

ٹریننگ کے دوران گراؤنڈ کی مرکزی پچ پر کھلاڑیوں کو میچ جیسی صورتحال دے کر پریکٹس کرائی گئی تاکہ وہ دباؤ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکیں۔

خواتین کرکٹرز کی فٹنس اور مہارت کو بہتر بنانے کا یہ سلسلہ 23 اپریل تک جاری رہے گا جس کا مقصد مستقبل کے چیلنجز کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

سیاح کی ایک تصویر نے 12 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے آثار کا سراغ لگانے میں کیسے مدد کی؟

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

’میری بیٹی نے محض 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا ‘سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟