آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

الرٹ کے مطابق اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، مینگورہ، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، استور، دیامر، کھرمنگ، شگر، غذر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی اور وادی نیلم میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں بھی آندھی، تیز ہواؤں اور بارش کی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، درختوں، فصلوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سفر مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

ادارے نے مزید کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اینتھروپک‘ کلاڈ اے آئی کے لیے اپنی چپ تیار کرے گی

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے