جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے دکانیں اور بس اڈے بند کراوانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران کاروباری مراکز بند کرنے کی تردید

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں کاروبار یا ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے اور شہری ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔

اس تردیدی بیان سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں یہ خبر تیزی سے پھیلی تھی کہ اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی سیکیورٹی کے پیش نظر تمام مارکیٹیں اور بس اڈے بند کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے کی افواہیں، ضلعی انتظامیہ کی تردید

اسلام آباد انتظامیہ نے فوری وضاحت جاری کی ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹس اور کاروبار حسب معمول حکومت کی پالیسی کے مطابق رات 8 بجے تک کھلے ہیں.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں