ایران کے پاس آخری موقع، اوباما دور جیسی غلطی کو نہیں دہرائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر سابق صدر بارک اوباما کے دور کی غلطی کو دہرانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ یہ امن معاہدے کے لیے آخری موقع ہے اور ایران کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

ان کے بقول اگر ایران نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے واضح کیاکہ وہ 2015 میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے جیسی حکمت عملی اختیار نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب مزید نرمی کی گنجائش نہیں رہی اور ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ اگر ایران معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو وہ ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے، اور ان کے مطابق یہ وہ اقدامات ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں میں کیے جانے چاہیے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ایران کی جنگی مشینری کا خاتمہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے، اور صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب