کیا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کو شکست جادو ٹونے کی وجہ سے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ تاہم میچ کے بعد میدان سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب تنازعہ زیر بحث رہا جس میں جادو ٹونے سے متعلق دعوے اور ایک مبینہ جعلی خط نے ہلچل مچا دی ہے۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح کی جانب سے لیموں کے ساتھ ایک ‘جادوئی عمل’ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمل کے دوران ہی بلے باز آؤٹ ہوجاتا ہے، اس ویڈیو کو بعض صارفین نے میچ کے نتیجے سے جوڑ دیا۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک جعلی خط بھی سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چنئی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اس ‘عمل’ پر باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزا اور جرمانہ، سینیٹ میں بل منظور

تاہم سابق آئی پی ایل چیئرمین للت مودی نے اس خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔

للت مودی نے اس حوالے سے ایک حیران کن دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ماضی میں ایک آئی پی ایل ٹیم کے مالک نے 2011 میں مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جا کر اسی نوعیت کی روایتی سرگرمی انجام دی تھی۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بارے میں انہیں شواہد کے ساتھ اطلاع ملی تھی اور انہوں نے اس وقت متعلقہ افراد کو خبردار بھی کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات اور ان سے جڑی تفصیلات اپنی منصوبہ بند فلم یا ٹی وی سیریز میں سامنے لائیں گے۔

ادھر آئی پی ایل 2026 کی پوائنٹس ٹیبل میں سن رائزرز حیدرآباد چھ میچوں میں 3 فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ چنئی سپر کنگز دو میچوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ پلی آف کی دوڑ میں دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز سمیت متعدد ٹیمیں مضبوط مقابلہ کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

فاطمہ ثنا کی کیپٹن اننگز: پاکستان کا تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو 224 رنز کا ہدف، ایک اور کلین سوئپ کی تیاری

جاسوسی کا خوف: صدر ٹرمپ کے عملے نے چین سے واپسی پر تمام سرکاری تحائف اور فون وہیں پھینک دیے

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز