ایپل ٹی وی کی نئی جاسوسی سیریز، بائیکاٹ کی مہم کیوں زور پکڑ رہی ہے؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل ٹی وی پر 8 مئی سے نشر ہونے والی نئی جاسوسی سیریز ‘Unconditional’ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض صارفین نے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ سیریز ایک اسرائیلی فوجی کی روس میں گرفتاری اور بعد ازاں اس کی بازیابی کے گرد گھومتی ہے۔ اس کی پروڈکشن میں اسرائیلی کمپنی Keshet International بھی شامل ہے، جو ماضی میں امریکی مشہور سیریز ‘Homeland’ سے وابستہ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر جارحیت: یہودی خاتون فلم ساز نے اسرائیلی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا

سیریز کے مواد اور اس کے سیاسی پس منظر پر آن لائن بحث جاری ہے۔ بعض صارفین کا مؤقف ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی خصوصاً غزہ میں صورتحال کے تناظر میں اس نوعیت کے مواد کی ریلیز حساسیت کو بڑھا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایپل ٹی وی اور بعض صورتوں میں ایپل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلیں بھی سامنے آئی ہیں۔

کچھ صارفین نے سیریز سے منسلک ایک اداکارہ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ماضی میں اسرائیلی فوج سے وابستہ رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ ‘Homeland’ سیریز بھی ماضی میں تنازع کا شکار رہی ہے، جس پر پاکستان اور مشرق وسطیٰ کی منفی اور دقیانوسی تصویر کشی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ یہ سیریز دراصل اسرائیلی پروڈکشن ‘Hatufim (Prisoners of War)’ سے ماخوذ تھی۔

اسی اسرائیلی سیریز کی ایک بھارتی ری میک بھی بنائی گئی تھی جو 1999 کی کارگل جنگ کے پس منظر میں دو جنگی قیدیوں کی کہانی پر مبنی تھی، اور ان تمام منصوبوں میں Keshet پروڈکشن کمپنی شامل رہی ہے۔

ایپل ٹی وی کی نئی سیریز کے حوالے سے جاری بحث تاحال سوشل میڈیا پر زور پکڑے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت کی تصدیق: کروز شپ پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ میں 8 افراد متاثر، 3 ہلاک

بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ