خضدار میں فرائض کی انجام دہی کے دوران لیڈی کانسٹیبل شہید، اہلکار کون تھیں؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشتگردی کے خلاف ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے جام شہادت نوش کرلیا۔

ملک ناز اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئیں، یوں انہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

ملک ناز کی زندگی خود قربانی اور استقامت کی ایک جیتی جاگتی مثال تھی۔ ان کے شوہر عبدالغنی جو لیویز فورس میں سپاہی تھے، 2005 میں فورس کا حصہ بنے اور اپریل 2011 میں خضدار کے علاقے چمروک میں دورانِ ڈیوٹی ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعے میں شہید ہو گئے تھے۔

شوہر کی شہادت کے بعد ملک ناز نے ہمت نہیں ہاری بلکہ 17 اپریل 2013 کو شہید کوٹہ کے تحت لیویز فورس میں شمولیت اختیار کی، اور اپنے شوہر کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے نہ صرف ایک ماں کے طور پر اپنے بچوں کی پرورش کی بلکہ ایک فرض شناس اہلکار کے طور پر ملک و قوم کی خدمت بھی جاری رکھی۔

شہیدہ اپنے پیچھے ایک بیٹا سمیر احمد (18 سال) اور 2 بیٹیاں شمائلہ بی بی (16 سال) اور سمایا بی بی (14 سال) چھوڑ گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک ناز نے دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی ہے، اور وہ صوبے کی تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے اس امر کو مزید قابلِ فخر قرار دیا کہ ایک ہی خاندان سے میاں بیوی دونوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور

وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل وقت میں شہیدہ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل کفالت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی اور شہدا کا مشن ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

گلگت بلتستان الیکشن: تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت

اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے تنازعے میں اہم پیشرفت

سوشل میڈیا کا جادو: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام آڈیوز نے پرانی فلموں اور ڈراموں کو دوبارہ مقبول بنا دیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ