پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری، 2 ہزار 687 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ جاری جاری ہے، اور اب تک 2 ہزار 687 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان علما کونسل اور دارالافتا پاکستان کی جانب سے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

کوآرڈینیٹر مدینہ منورہ کاشف حسین اور وزارتِ مذہبی امور کے دیگرعملے نے عازمین حج کا ان کی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔

حکام کے مطابق عازمین کے آرام اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیےغیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آمد کے موقع پر ایک باقاعدہ استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں کیک کاٹنے کی تقریب اور خصوصی عشائیہ شامل تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عازمین کو بہتر اور خوشگوار سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آئندہ ہفتوں میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے، جو اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد شروع، وزارت حج کی جانب سے بہترین سہولیات کی فراہمی

حکام پاکستانی عازمین کے لیے ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp