بیگم کا چیلنج کام کرگیا، 81 سالہ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے علاقے سنیٹشہم، نارفوک سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ آئیان اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنی مثبت ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اور یوٹیوب کریئیٹرز کو ماہانہ 3 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

آئیان اسمتھ نے ابتدا میں اپنی خود تحریر کردہ ناول کی تشہیر کے لیے ویڈیوز بنانا شروع کیں لیکن اب وہ روزانہ 2 ویڈیوز اپنے 15 لاکھ سے زائد فالوورز کے لیے پوسٹ کرتے ہیں جن کا موضوع حوصلہ افزائی اور مثبت سوچ ہوتا ہے۔

ان کے مطابق سوشل میڈیا کا آغاز ان کی اہلیہ کی ایک بات سے ہوا جب انہوں نے کہا کہ وہ کبھی 100 فالوورز بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ میں دکھاؤں گا کہ میں کر سکتا ہوں۔

آئیان اسمتھ سنہ 2022 میں ریٹائر ہونے سے قبل 50 سال سے زائد عرصہ دندان ساز کے طور پر کام کرتے رہے اور اس کے بعد لکھنے کی طرف آئے۔ انہوں نے ایک ناول لکھا لیکن سینکڑوں ایجنٹس کو بھیجنے کے باوجود صرف چند ہی مثبت جواب ملے۔

مایوس ہونے کے بجائے انہوں نے خود اپنی کتاب شائع کی اور اسے ٹک ٹاک کے کتابی کمیونٹی ’بُک ٹاک‘ کے ذریعے فروغ دینا شروع کیا۔

مزید پڑھیے: دنانیر مبین اور احد رضا میر کا رومانوی فوٹوشوٹ مداحوں کو بھا گیا

گزشتہ 18 ماہ سے وہ باقاعدگی سے ویڈیوز بنا رہے ہیں جن میں زندگی کے تجربات اور مثبت سوچ پر مبنی پیغامات شامل ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ دنیا بھر سے لوگوں کی جانب سے نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ منفی ردعمل بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے نہایت انوکھا تجربہ ہے کہ وہ ایک چھوٹے سے فون کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے جڑ گئے ہیں جن میں برازیل سمیت مختلف ممالک کے ناظرین شامل ہیں۔

آئیان اسمتھ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو اب تک 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کے مداحوں میں سب سے بڑا حصہ 20 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کا ہے۔

مزید پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے باوجود ان کا سفر اور ان کے ناظرین دونوں ساتھ ساتھ بڑھ رہے ہیں اور یہ ایک غیر معمولی تجربہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی بند عدالتیں اور کھلا انصاف: ایک اہم سوال

اسلام آباد: دیگر شہروں کی طرف ٹرانسپورٹ سروس بحال کردی گئی

کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد میں دھماکا خیز مواد کی جھوٹی خبر، حکام نے افواہوں کو مسترد کردیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ