پاکستان سپر لیگ 11: ملتان سلطانز کی فتح، راولپنڈیز کی مسلسل 8ویں شکست

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے 31ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو آغاز میں سودمند ثابت نہ ہوا کیونکہ اوپنر شاہ زیب خان صفر اور یاسر خان صرف 4 رنز بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی  نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی

کپتان محمد رضوان نے 26 اور سیم بلنگز نے 29 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا، تاہم آخری اوورز میں ڈیرل مچل کے ناقابلِ شکست 58 رنز اور ڈیان فوریسٹر کی محض 15 گیندوں پر 37 رنز کی دھواں دھار اننگز نے راولپنڈیز کا مجموعہ 4 وکٹوں پر 166 رنز تک پہنچا دیا۔

 ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمران، پیٹر سڈل، عرفات منہاس اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے پراعتماد آغاز کیا، بالخصوص آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ نے راولپنڈیز کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 31 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11:  راولپنڈیز کو مسلسل 7ویں ناکامی کا سامنا، لاہور قلندرز نے 75رنز سے شکست دیدی

 صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود نے 20، 20 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا جبکہ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 21 گیندوں پر 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 ویں اوور میں ہی فتح دلا دی۔ راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

 اس ہار کے ساتھ ہی راولپنڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں مسلسل 8ویں شکست کے بعد پلے آف کی دوڑ سے باضابطہ طور پر باہر ہوگئی ہے، جبکہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے لیے مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ