آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیار، باضابطہ پیشکش کردی

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی ’سوکار‘ نے پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرنے کی باضابطہ پیشکش کردی ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور گیس کی قلت کو دور کرنا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سوکار کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی ایل این جی کے کارگو فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

آذربائیجان کی جانب سے یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو موسمِ گرما کے آغاز سے قبل ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ سوکار اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے درمیان 2025 میں ہونے والے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان براہِ راست اور تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے گیس کے کارگو خریدنے کا حق رکھتا ہے۔

اگرچہ تاحال یہ واضح نہیں کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر کارگو کے لیے درخواست دی ہے یا نہیں، لیکن آذربائیجان نے واضح کردیا ہے کہ وہ فوری فراہمی کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان اس وقت توانائی کے لیے گیس پر شدید انحصار کررہا ہے، تاہم ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے باعث عالمی سطح پر ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور رسد میں رکاوٹوں نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ قطر اور پاکستان کے درمیان 4 ایل این جی کارگو کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، جو کہ آبنائے ہرمز کے راستے پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ بجلی کے شعبے نے توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے پہلے ہی پیٹرولیم ڈویژن کو یومیہ 400 ملین کیوبک فٹ ایل این جی فراہم کرنے کی فرمائش کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی

جیکب آباد: پسند کی شادی کے تنازع پر گھروں کو آگ لگانے کا معاملہ، متاثرہ گھرانوں کا سروے مکمل

روبوٹس کے لیے ہمارے کپڑے سینا مشکل، وہ اس کام سے ’گھبراتے‘ کیوں ہیں؟

خیبر پختونخوا میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، مختلف علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم