وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ ارض پر پیغام: ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آفس پاکستان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کے قدرتی وسائل انسانی زندگی کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: ماحولیاتی تحفظ قومی ذمہ داری قرار، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ ارض پر پیغام

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سے شدید متاثر ہے۔

وزیراعظم نے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، عوامی آگاہی اور عالمی تعاون کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp