پولیس اہلکاروں پر تاجر کے گھر سے 22 تولہ سونا چوری کرنے کا الزام

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر اندور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک تاجر کے گھر میں مبینہ زبردستی داخل ہو کر سونا چوری کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے نے پولیس کے طرزِ عمل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر اندور میں ایک تاجر کے گھر میں مبینہ طور پر زبردستی داخل ہو کر سونے کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اعلیٰ سپرمارکیٹس سے چوری کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار، 6 خواتین بھی شامل

حکام کے مطابق یہ واقعہ یکم اپریل کی رات پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ شخص کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت موصول ہونے پر محکمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زون ٹو کے ڈپٹی کمشنر پولیس کمار پراتیک نے بتایا کہ 5 سے 6 اہلکار شکایت کنندہ کے گھر پہنچے، دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے کے بعد تمام 5 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر تاجر گورو جین کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کیے اور چیک باؤنس کیس کے بہانے گھر میں داخل ہوئے۔ بعد ازاں اندرونی کیمروں کی فوٹیج میں انہیں گھر کے اندر دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے 25 کروڑ روپے مالیت کی چوری کا مقدمہ، 2 ہزار کی برآمدگی: عدالت نے گھریلو ملازمہ کو بری کر دیا

شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ اس دوران تقریباً 20 سے 22 تولہ سونا چوری کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ اہلکار دراصل ایک چیک باؤنس کیس میں وارنٹ کی تعمیل کے لیے گئے تھے، جس میں گورو جین اور ریٹائرڈ اے سی پی راکیش گپتا کے درمیان مالی تنازع بھی زیرِ بحث ہے۔

ایک اور واقعہ

ادھر ایک علیحدہ واقعے میں اندور ہی میں موٹر سائیکل پارکنگ کے تنازع پر 35 سالہ شخص کو مبینہ طور پر چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سریندر ساہو اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ واقعہ ہیرا نگر تھانے کی حدود میں واقع گوری نگر علاقے میں پیش آیا، جہاں عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سی فوڈ برآمدات میں تاریخی اضافہ، پہلی بار 50 کروڑ ڈالر کا ہدف عبور

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

این ایف سی ایوارڈ میں کمی سے دبئی اور لندن کی پراپرٹی مارکیٹ پر فرق پڑنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، مفتاح اسماعیل

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم