نشہ آور شے کے استعمال کا انکشاف؟ کرکٹر محمد نواز کے خلاف انکوائری کا آغاز

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے قومی ٹیم کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لیا گیا تھا، جس میں محمد نواز کے نمونے میں ممنوعہ یا نشہ آور شے کے استعمال کے شواہد سامنے آئے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

اطلاعات کے مطابق آئی سی سی سے تفصیلات موصول ہونے کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر داخلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں ریکریئیشنل ڈرگ کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پی سی بی آج اس معاملے میں پیش رفت سے متعلق آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، جبکہ تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوغت جیسے موضوعات پر بچوں کو کھل کر گائیڈ کریں، معروف ماڈل ونیزہ کا والدین کو مشورہ

انیقہ معراج ‘مس ورلڈ’ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ایس سی او بارڈر سروسز سربراہان کا اجلاس: سرحدی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ

اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون