عمران خان اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا متفقہ بائیکاٹ، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا فوری طور پر بند کیا جائے، ڈاکٹر عباداللہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی اسمبلی کا اجلاس عمران خان اسٹیڈیم میں منعقد کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متفقہ طور پر بائیکاٹ کر دیا، جبکہ اسے عوامی وسائل کا ضیاع اور سیاسی نمائش قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کیوں بلایا گیا؟

قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز نے متفقہ طور پر اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ اسمبلی کی عمارت موجود ہونے کے باوجود اسٹیڈیم میں اجلاس منعقد کرنا غیر ضروری اور عوامی پیسے کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو بے جا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محض سیاسی شو اور نمائشی سرگرمی ہے، جس کے ذریعے عوامی وسائل کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول وزیر اعلیٰ کی تقریر کے لیے غیر معمولی انتظامات بھی بلاجواز ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایسے بڑے اجتماعات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے امن و امان پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ صوبہ پہلے ہی بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’عمران خان اسٹیڈیم‘ نام رکھنے کے خلاف کیس، حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اسمبلی فلور موجود ہے، لیکن حکومت عوامی ریلیف کے بجائے نمائشی سیاست میں مصروف ہے۔ ان کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال مخصوص سیاسی شخصیات کی تعریف کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عباداللہ خان نے خبردار کیا کہ اپوزیشن سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی اور مطالبہ کیا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا فوری طور پر بند کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الارم گھڑی سے پہلے لوگ کیسے جاگتے تھے: کھڑکیاں کھٹکھٹانے والے ’نوکر اپرز‘ سے سحری میں جگانے والوں تک

امریکا کی جانب سے 450 سے زائد نایاب نوادرات کی پاکستان واپسی، اسلام آباد میوزیم میں باضابطہ تقریب

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

لاہور میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، نشیبی علاقے زیرِ آب

پارلیمانی امور کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

ویڈیو

کیا صدر مملکت آصف زرداری کی چھٹی ہونے والی ہے؟

پاکستان کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں، پشاور کے شہری کیا رائے ظاہر کر رہے ہیں؟

عبدالستار ایدھی کا مجمسہ دہشتگردی کا شکار‘ مجمسہ ساز کی حکومت سے بحالی کی اپیل

کالم / تجزیہ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ

12 مئی والی ایک لاش بول پڑی

ایک تباہ کن جنگ: جو نہ ہو سکی