اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم مشاورت، خارجہ پالیسی کے اہداف پر توجہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی معاملات پر غور کے لیے وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطحی مشاورت میں خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا جائزہ لیتے ہوئے مؤثر، پیشگی اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت سینیئر وزارتی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کی خارجہ پالیسی اور سفارتی کامیابیوں کی تعریف

اجلاس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور آئندہ بین الاقوامی مصروفیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے حکام کے ساتھ ابھرتی ہوئی عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خارجہ پالیسی کے اہم اہداف پر مؤثر اور پیشگی حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شازیہ مری

انہوں نے واضح کیا کہ خارجہ پالیسی میں کامیابی کے لیے مقصد کا واضح تعین، تذویراتی بصیرت، ٹھوس اہداف اور نتائج پر مبنی نقطۂ نظر ناگزیر ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی ترجیحات کے حصول کے لیے فعال اور مؤثر سفارتکاری جاری رکھنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار