پاکستان بار کونسل کی خارجہ پالیسی اور سفارتی کامیابیوں کی تعریف

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد ملک نے وزیر اعظم کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ثالثی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے گلگت بلتستان وکلا برادری کے مطالبات کی حمایت کردی

بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیے اعلامیے میں سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان دشمنی میں کمی آئی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھل گئی، جو عالمی توانائی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے تعمیری سفارتی اقدامات نے جنگ بندی کی راہ ہموار کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کونسل نے کہا کہ پاکستان کے بروقت اور اصولی مؤقف نے اسے ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر مزید مضبوط کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اور امریکا مستقبل میں کسی بھی مسلح تصادم سے گریز کریں اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان بار کونسل نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ پائیدار مذاکرات، علاقائی خودمختاری کے احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ خلیجی خطے کے استحکام اور عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے محفوظ راستوں کے لیے کشیدگی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟