بنگلہ دیش: ٹونو قتل کیس میں پہلی گرفتاری، تحقیقات میں نئی پیش رفت

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے شہر کومیلا کی ایک عدالت نے کالج کی طالبہ سوہاگی جہاں ٹونو کے قتل کیس میں نامزد ملزم حفیظ الرحمان کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اس ہائی پروفائل مقدمے میں جرم کے ارتکاب کے ایک دہائی بعد یہ پہلی باضابطہ گرفتاری ہے۔

پولیس بیورو آف انویسٹیگیشن کے اہلکاروں نے ملزم کو کومیلا کی ضلعی عدالت میں پیش کیا سینیئر جوڈیشل مجسٹریٹ مومن الحق نے بدھ کے روز یہ حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 2013 کے متنازع آپریشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

تحقیقاتی حکام کے مطابق، حفیظ الرحمان کو اس سے قبل پولیس بیورو آف انویسٹیگیشن کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ کیس کے 7ویں تفتیشی افسر نے عدالت سے 3 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونوں کے باہمی موازنہ کی اجازت طلب کی تھی۔

ان مشتبہ افراد میں ریٹائرڈ فوجی اہلکار سارجنٹ زاہد، وارنٹ آفیسر حفیظ الرحمان، اور سپاہی جہانگیرعالم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں اصلاحات پر یوٹرن؟ پارلیمنٹ نے اہم قوانین ختم کر دیے، اپوزیشن کا تشویش کا اظہار

عدالتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ 10 برسوں میں اس مقدمے کی تقریباً 80 سماعتیں ہوچکی ہیں، جبکہ 4 مختلف اداروں کے 7 تفتیشی افسران اس کیس کی تحقیقات کر چکے ہیں۔

سماعت کے دوران ٹونو کے والدین اور ان کا کم عمر بھائی بھی عدالت میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ 2016 میں ٹونو کے قتل نے بنگلہ دیش بھر میں شدید غم و غصہ پیدا کیا تھا اور یہ کیس برسوں تک حل طلب رہا، جو انصاف میں تاخیر کی ایک علامت بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی