گوگل کلاؤڈ اور دوا ساز کمپنی ’مرک‘ کے درمیان مصنوعی ذہانت سے ادویات کی تیاری میں تیزی لانے کا معاہدہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف عالمی دوا ساز کمپنی ’مرک اینڈ کو‘ نے گوگل کلاؤڈ کے ساتھ ایک بڑے اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صحت اور ادویات سازی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’گوگل کلاؤڈ نیکسٹ‘ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا کہ مرک اگلے کئی برسوں میں گوگل کے اے آئی انفراسٹرکچر، ماہرین اور ’جیمنی انٹرپرائز‘ پلیٹ فارم کے استعمال پر تقریباً 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صحت سے متعلق مشوروں کے لیے چیٹ بوٹس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟

اس شراکت داری کا بنیادی مقصد ادویات کی تحقیق، مینوفیکچرنگ اور ریگولیٹری مراحل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز تر بنانا ہے۔

مرک کے چیف انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹل آفیسر ڈیو ولیمز کے مطابق یہ محض ایک عام خریداری نہیں بلکہ ایک طویل مدتی اشتراک ہے جو کم از کم ایک دہائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی پہلے ہی گوگل کی ٹیکنالوجی استعمال کر کے مختلف ممالک میں نئی ادویات کی رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات کی تیاری کا وقت اور لاگت آدھی کر چکی ہے اور اب اس ماڈل کو عالمی سطح پر پھیلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت صحت کی دنیا میں بھی انقلاب لا سکتی ہے؟

گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کا مقصد اے آئی کو معاشرے کے لیے مثبت بنانا ہے اور اس کا بہترین طریقہ لوگوں کو بیماریوں کے علاج تلاش کرنے میں مدد دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرک کے پاس شعبہ صحت کی مہارت ہے جبکہ گوگل انہیں وہ ٹولز اور پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جس سے ادویات کی تیاری کا عمل کئی سالوں سے سمٹ کر مہینوں میں آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاعلاج بیماریوں کا علاج: اب تک ناممکن کام کا بیڑا مصنوعی ذہانت نے اٹھا لیا

 اس شراکت داری کے تحت گوگل کے انجینئرز مرک کی ٹیموں کے ساتھ مل کر لیبارٹری تجربات کی کمپیوٹرائزڈ سمیلیشنز اور کلینیکل رپورٹس کی تیاری پر کام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی