وزیراعظم آزاد کشمیر کا زرعی شعبے میں جدید طریقوں کو اپنانے پر زور

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے زرعی شعبے میں نئے رجحانات کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے کے نئے طریقے اپنانا ہوں گے۔

آزاد کشمیر میں زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دنیا بھر میں زرعی شعبے میں میکنائزڈ فارمنگ کے رجحان نے تیز رفتار ترقی کا در کھولا، جو بعد میں ڈیجیٹل ہو گئی ہے اور پھر بائیو ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے لگی۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں کی تلاش کے بجائے کاروبار اور فنی مہارت کو ترجیح دیں اورخودانحصاری پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: شیڈول مئی میں جاری ہوگا، شفاف انتخابات کے لیے اہم فیصلے

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ زرعی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد آزاد کشمیر میں زرعی پوٹینشل کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مستقبل کے لیے جدیدخطوط کو استوار کرتے ہوئے خطے کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔

’پیپلز پارٹی کا منشور کسان کو خوشحال بنانا ہے، زرعی کانفرنس کے نتیجے میں ماہرین و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات کی روشنی میں زرعی پالیسی کی کابینہ سے منظوری لیں گے جس سے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔‘

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت نے روایتی حکمرانوں کے برعکس ذاتی مفاد کے بجائے عوامی مفاد کو مقدم رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب انتخابات سر پر ہیں سب کام چھوڑ کر 6 گھنٹے زرعی کانفرنس میں مکمل انہماک کے ساتھ شرکت ان کی عوام دوست ترجیحات کا واضح طور پر اعلان ہے۔

مزید پڑھیں: آسیہ اندرابی کو سزا انصاف نہیں بلکہ کشمیری آواز دبانے کی کوشش ہے، مشعال ملک

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل آج ہی کے دن ہندوستان نے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کی جس میں ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی۔

’فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق کی کامیابی سے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈرشپ کا ویژن بڑا ہونا چاہیے بطور سیاسی کارکن ہمیشہ قوم کے وسیع تر مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھا ہے، زرعی ترقی کے لیے ہم سب کو اجتماعی طور پر اور انفرادی طور پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عدالت کی جانب سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی مذمت

انہوں نے کہا کہ اگرچہ زرعی کانفرنس کے فوری فوائد نہ نظر آئیں البتہ آنے والے سالوں میں اس کے خطے اور عوام کی معاشی استحکام پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کسی بھی کام کو کرنے کے لیے ہماری سوچ سب سے اہم ہوتی ہے، جب ارادے پکے ہوں اور نیت صاف ہو کام ہو جاتے ہیں، حکومت نے اوورسیز کنونشن کے ذریعے سمندر پار کشمیریوں کے مسائل حل کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں، انتہائی مختصر وقت میں ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی اور عوامی مفاد میں طویل المدتی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جن سے مستقبل میں ریاستی ادارے مستحکم اور عوام کو فائدہ ہوگا۔

’خوشی ہےزرعی کانفرنس کے اختتام پر ہم آزاد کشمیر میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل بنانے میں کامیاب ہوئے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ