ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا ایک اور مبینہ فراڈ، سی ٹی ڈی اہلکار سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مبینہ فراڈ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ان پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ایک اہلکار سے لاکھوں روپے لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکار دوست محمد کے مطابق کاشف ضمیر نے انہیں بیرون ملک، خصوصاً اٹلی بھجوانے کا لالچ دے کر 19 لاکھ روپے وصول کیے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ رقم لینے کے بعد کاشف ضمیر نے رابطہ منقطع کر دیا اور گزشتہ ایک سال سے ان کی کالز بھی نہیں سن رہے۔

متاثرہ اہلکار کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ بھی مارا۔

رپورٹ کے مطابق دوست محمد جو سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہیں، کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر سے ان کی دوستی 2 سال قبل ٹک ٹاک پر ہوئی تھی اور وہ کراچی آکر ان کے پاس قیام بھی کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں