وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر مسعد بولوس کے ساتھ ترکیہ میں ہونے والی ملاقت کو خوشگوار اور دوستانہ قرار دیا ہے۔
مسعد بولوس نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کا ذکر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سینیئر مشیر کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے انقرہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہونے والی گرمجوش اور خوشگوار ملاقات یاد ہے، جس کے دوران خطے کی صورتحال اور پاک امریکا تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Thank you Senior Advisor Massad Boulos. I recall with great pleasure our warm and cordial meeting on the sidelines of the Antalya Diplomacy Forum, where we exchanged views on the regional situation as well as on Pak-U.S. relations. https://t.co/S63OekikhQ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 22, 2026
وزیراعظم کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے سینیئر مشیر مسعد بولوس کے درمیان کچھ روز قبل ترکیہ میں ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسعد بولوس نے پاکستان کی امن کے لیے جاری کوششوں اور اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دونوں جانب سے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔














