جرائم میں اچانک اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ہنگامی اجلاس طلب

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جرائم کی شرح میں حالیہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور پولیس حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

مریم نواز نے صوبہ بھر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے جرائم کی ویڈیوز خود شرکا کو دکھائیں اور متعلقہ پولیس افسران سے باز پرس کی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس، پنجاب میں صحت سہولیات کی نئی مثال قائم

وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم پر قابو نہ پانے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے واضح کیا کہ قتل، ڈکیتی، اغوا اور گمشدگی جیسے سنگین جرائم کا تسلسل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے چھوٹا جرم بھی جرم ہے اور اسے روکنا ہوگا۔

انہوں نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات پر کام کرنے کا ہدف مقرر کیا اور سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کی ہدایت دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتنی محنت کے بعد پنجاب کو سیف سٹی بنایا، اب کسی قسم کی سُستی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا گیا ہے، اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران کے تقرر میں مکمل میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور وہ خود فائنل انٹرویوز کرتی ہیں، جبکہ پولیس کو ریکارڈ وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں، جن میں اسلحہ، آلات اور گاڑیاں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری، گجرات میں ڈکیتی اور دیگر واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم عوام میں خوف و ہراس پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے منشیات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس، پنجاب میں صحت سہولیات کی نئی مثال قائم

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ اور سکون کا احساس دینا ہماری ذمہ داری ہے، اور امن و امان کی بہتری کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوئے، کیے جائیں گے، حتیٰ کہ سختی بھی برتنا پڑی تو گریز نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ دو برسوں میں پولیس کو مجموعی طور پر 527 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ فراہم کیا گیا، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟