ساتھی اداکاروں سے متعلق متنازعہ بیانات، فردوس جمال ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے ماضی کے کئی نامور اور لیجنڈری اداکاروں کے بارے میں منفی رائے دی ہے جس نے شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

فردوس جمال نے راحت کاظمی کے بارے میں کہا کہ وہ ’شو پیس‘ تھے۔ لیجنڈ اداکار عابد علی کے بارے میں کہا کہ وہ ’خودغرض‘ انسان تھے اور بی کلاس کے تھے۔  انہوں نے طلعت حسین کو ’دقیانوسی اداکار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی اداکاری کو ’سستی تھیٹریکلٹی‘ سے تعبیر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)

طلعت حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے متاثر نہیں کر سکے۔ اور خیام سرحدی کے بارے میں کہا کہ وہ نا سمجھ میں آنے والے انسان تھے۔ اس کی ایکٹنگ کو ہم پاگل پن کہتے تھے۔

انہوں نے قوی خان کے بارے میں کہا کہ وہ کوشش کرتے تھے لیکن بعض اوقات کر نہیں پاتے تھے۔ شجاعت ہاشمی کو انہوں نے خود پسند انسان قرار دیا جو خود کا اداکار کہتا ہے۔  جبکہ شفیع محمد کو کے بارے میں رائے دی کہ وہ اسکرین پر خود کو ہی پیش کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فردوس جمال کو نہیں جانتی‘ اداکارہ ماہرہ خان

ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین کے مطابق یہ فردوس جمال کا ذاتی نقطۂ نظر ہے تاہم اکثریت نے اسے ماضی کے بڑے اور لیجنڈ فنکاروں کی توہین قرار دیا ہے۔

شوبز حلقوں میں بھی اس معاملے پر مختلف آراء پائی جا رہی ہیں اور یہ موضوع مسلسل زیرِ بحث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار