معرکہ حق کا ایک سال مکمل: ’پاکستان کی خودمختاری چیلنج کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ کا پُراثر ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور قوم کی جانب سے ان کی عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

یہ ٹیزر نہ صرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ قوم اور افواجِ پاکستان کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بھرپور ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں صارفین فوجی جوانوں کی جرأت، بہادری اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

ارم نامی صارف نے لکھا کہ معرکہِ حق نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے دفاع اور علاقائی امن کا حقیقی ضامن ہے۔ اب دنیا کے فیصلے پاکستان میں ہو رہے ہیں۔

مہر گل یوسفزئی کہتی ہیں کہ معرکۂ حق نے یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کی خودمختاری کو چیلنج کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آج جب ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمارا عزم پہلے سے زیادہ پختہ ہے۔ یہ فتح ہمیں سکھاتی ہے کہ اگر ہم متحد رہیں اور اپنی دفاعی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں تو کوئی بھی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹی خبروں اور افواہوں کے اس دور میں عوام نے صرف اپنی فوج کے مؤقف پر اعتماد کیا اور معرکۂ حق نے ثابت کر دیا کہ جب قوم اور افواج ایک ہوں تو فتح ہمیشہ قدم چومتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر تاریخ کا ایک نیا باب رقم کیا تھا۔ اس معرکے نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط، مؤثر اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟