معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعِ وطن کے درخشاں باب ’معرکۂ حق‘ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ’ہم ہیں بنیان المرصوص‘ کے عنوان سے ایک شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس میں قوم اور افواجِ پاکستان کے مثالی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’معرکۂ حق‘ کا سکہ چل گیا

’معرکۂ حق‘ کو ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ جب پاکستان کے غیور عوام اپنی افواج کے ساتھ بنیان مرصوص کی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اس موقع پر یہ امر بھی اجاگر کیا گیا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کا مؤثر جواب دیا اور صرف مستند قومی بیانیے پر اعتماد کیا۔

کامیابی کے پہلے سال پر جاری کیے گئے ٹیزر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جب قوم اور فوج ایک ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ایک سال قبل افواجِ پاکستان کے جوانوں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

سال گزرنے کے باوجود ’معرکۂ حق‘ کی کامیابی اور دشمن کی شکست آج بھی یادگار ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

22 اپریل سے 10 مئی 2025 کے دوران لڑی گئی جنگ کے دوران پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp