خیرپور: مبینہ ڈرون حملے میں 4 افراد کی ہلاکت، 3 ایس ایچ اوز معطل

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کے 3 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ گاؤں سعید خان لاکھو میں پیش آیا جہاں ڈرون حملے میں 4 شہری جاں بحق ہوئے۔

آئی جی سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سکھر کے 3 تھانوں، کندھرا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شوکت علی آرائیں، پٹنی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عمران خان بھایو اور صالح پٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او علاؤ الدین پھلپوٹو کو معطل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واقعے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آئی جی سندھ نے ایس ایس پی گھوٹکی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واقعے میں قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

دوسری جانب وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذوالفقار لاڑک کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!