پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد کردیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو اسلام آباد سے جوڑنے کی حالیہ مہم اور بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سخت ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف الزامات کا سہارا لینا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاقائی و عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کررہا ہے، بھارت کا یہ معاندانہ رویہ افسوسناک ہے، بھارت علاقائی بحران کے اس دور میں بھی اپنے جھوٹے بیانیے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ اپنے اندرونی سیاسی مقاصد حاصل کرسکے۔

دفتر خٓرجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کی صورت میں اپنی ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد، بھارت اب اپنی ریاستی دہشتگردی اور علاقائی مداخلت پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ

ترجمان نے زور دیا کہ بھارت ایسی مہم جوئی کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین صورتحال اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت سے نہیں ہٹا سکتا۔ اعلامیے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے پر مجبور کرے اور اسے ایسے اقدامات سے روکے جو خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار