ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی دوران اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 29، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ 16، گلگت 18، مری 14 اور مظفرآباد میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ جموں میں جزوی ابر آلود اور لیہہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان علاقوں میں آج صبح درجہ حرارت سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 22، لیہہ میں 1 جبکہ پلوامہ اور بارہ مولا میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ