بنگلہ دیش: سیاسی شخصیات کی این سی پی میں شمولیت، ناہید اسلام کا آمرانہ رجحانات پر انتباہ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنان نے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 این سی پی میں شمولیت اختیار کرنیوالی نمایاں شخصیات میں سابق جوبودل رہنما محمد اسحاق سرکار، شیرِ بنگلہ اے کے فضل الحق کی نواسی فرسامن حق اقبال اور معروف کانٹینٹ کریئیٹر نورالزمان کافی شامل ہیں۔

نئے ارکان کا باضابطہ خیرمقدم ڈھاکہ کے علاقے کاکرائل میں واقع انسٹی ٹیوشن آف ڈپلومہ انجینیئرز کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں این سی پی کے کنوینر ناہید اسلام سمیت دیگر سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش: شفیق الرحمان قائد حزب اختلاف، عبداللہ طاہر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر، ناہید اسلام چیف وہپ نامزد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے کنوینر اور اپوزیشن کے چیف وہپ ناہید اسلام نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کو عوامی امنگوں کے مطابق تبدیلی اور اصلاحات کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کو ملک میں بڑی تبدیلی کے موقع کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم ان کے بقول منتخب حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوامی مینڈیٹ کو مسترد کردیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی اصلاحات سمیت وعدہ کی گئی تبدیلیوں کو بتدریج ترک کردیا گیا، جبکہ انتخابات محض اقتدار کی روایتی منتقلی تک محدود ہوکر رہ گئے۔

ناہید اسلام نے ریاستی اداروں کی مبینہ سیاسی وابستگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینک لوٹنے والے عناصر کو دوبارہ سرگرم ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ اداروں کو جماعتی کنٹرول میں لایا

جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں بھی طاقت کے استعمال اور غلبے کی سیاست دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فسطائیت، کسی نئی آمرانہ طرزِ حکومت یا پرانے آمرانہ نظام کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رہیں تو عوام ایک بار پھر متحد ہوکر میدان میں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والا طالب علم رہنما ناہید اسلام کون ہے؟

ان کے مطابق عوام نیشنل سٹیزن پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے، اور اس تحریک پر عوام کا اعتماد پارٹی کے قیام سے قبل ہی عوامی احتجاج کے دوران ظاہر ہوچکا ہے۔

آئندہ بلدیاتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے ناہید اسلام نے کہا کہ نوجوان ان انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور یہ رفتار این سی پی کی حمایت سے مزید مضبوط ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی