سوشل میڈیا پر اس وقت پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی متضاد ویڈیوز نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک طرف خواجہ آصف کا نہر میں چھلانگ لگانے کا بے باک انداز وائرل ہے، تو دوسری طرف راج ناتھ سنگھ کی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھسلنے کی ویڈیو نے بھارتی سوشل میڈیا کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل
حالیہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جرمنی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر تھے، جہاں انہوں نے ایک جدید آبدوز کا معائنہ کرنا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آبدوز کے تنگ راستے میں داخل ہوتے ہوئے ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ لڑکھڑا گئے۔
راج ناتھ سنگھ بمقابلہ خواجہ آصف: سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی!
Rajnath Singh vs Khawaja Asif: Social Media Reacts to Defense Ministers’ Comparison | Discover Pakistan #RajnathSingh #KhawajaAsif #DefenseMinister #SocialMediaWar #DiscoverPakistan Khawaja Asif pic.twitter.com/8JMEe37WFv— Discover Pakistan TV (@DiscoverpakTv) April 24, 2026
اس ناخوشگوار واقعے کے بعد عملے نے فوری طور پر انہیں سنبھالا اور باہر نکالا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکام کی جانب سے دوبارہ معائنے کی پیشکش پر راج ناتھ سنگھ نے خوف یا گھبراہٹ کے باعث دوسری بار آبدوز کے اندر جانے سے صاف انکار کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین ان دونوں وزرائے دفاع کے رویوں کا موازنہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی صارفین خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کہ ایک طرف وہ وزیرِ دفاع ہے جو عوامی رنگ میں رنگا ہوا ہے اور پانیوں کے کھیل سے بخوبی واقف ہے، جبکہ دوسری طرف راج ناتھ سنگھ ہیں جو ایک محفوظ آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے بھی گھبرائے ہوئے نظر آئے اور ایک بار پھسلنے کے بعد دوبارہ ہمت نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کیخلاف پھر فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، اس بار گھر میں گھس کر ماریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
یہ ویڈیو کلپس ‘ڈسکور پاکستان’ سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیے جارہے ہیں، جہاں لوگ راج ناتھ سنگھ کی “ہچکچاہٹ” اور خواجہ آصف کے اعتماد کو دونوں ممالک کے دفاعی وزراء کی شخصیت کے نمایاں فرق کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے بھارتی وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے رافال خریدے، بھارت کی حفاظت کے لیے اور پھر آدھا کلو لیموں اور ناریل خریدے تھے رافال کی حفاظت کے لئے، شائد ‘سب میرین’ کے لیے یہ تماشہ لگانا بھول گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
ایک اور صارف نے لکھا کہ دشمن کے پہلے جہاز گرتے تھے اب وزیر گر رہے ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اس طرح گرنے سے ان کے سندور والے ٹانکے ضرور کھل گئے ہوں گے۔
ایک صارف نے لکھا کہ پہلے ان کے جہاز گرتے تھے اب ان کے گنجے وزیر گررہے ہیں، یہ ہیں ہی گرے ہوئے لوگ۔














