چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کے روز اپنے روسی ہم منصب سے روس کے دورے کے دوران ملاقات کی، جس کی تصدیق چینی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کی ہے۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تزویراتی رابطے کو مزید مضبوط کریں گے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگئی لاوروف کا دورہ بیجنگ، روس چین شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ عالمی انصاف اور بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونکیں گے۔
دونوں وزرائے دفاع نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عسکری تعاون، اور باہمی دلچسپی کے حامل علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
Chinese Defense Minister Dong Jun met with Russian Defense Minister Andrey Belousov during his visit to Russia on Friday, during which the two sides held in-depth exchanges on bilateral military ties, the international and regional situation, and issues of mutual concern. Both… pic.twitter.com/jj6zvkGaHP
— Global Times (@globaltimesnews) April 24, 2026
چینی وزارت دفاع کے مطابق، چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون 23 سے 28 اپریل تک روس اور کرغزستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
وہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: روس اور چین نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکی دعویٰ مبالغہ آرائی قرار دیدیا
چینی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔












