پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کراچی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معذرت کر لی ہے جو پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران سامنے آیا تھا اور جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران انہوں نے کمنٹری کرتے ہوئے کراچی میں ’پان کی پچکاری‘ کو شہر کی پہچان کے طور پر پیش کیا۔ ان کے اس تبصرے کو صارفین نے نامناسب اور توہین آمیز قرار دیا خاص طور پر اس لیے کہ یہ میچ عالمی سطح پر نشر ہو رہا تھا۔
میچ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں شہروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیکیج بھی نشر کیا گیا تھا جس کے فوراً بعد عامر سہیل نے یہ ریمارکس دیے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی مرکز ہے، اس لیے اس کی منفی انداز میں نمائندگی مناسب نہیں۔
Aamir Sohail Apologizes to Karachiites for Controversial On-Air Remarks
Former Pakistan captain Aamir Sohail has apologized for his comments about Karachi made during the Lahore Qalandars vs Karachi Kings PSL match.
"Creating a gap between two fingers and spraying into a vessel… pic.twitter.com/MK3zcm0UwB
— Hype Pakistan (@HypePakistan) April 24, 2026
شدید تنقید کے بعد عامر سہیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’ 2 انگلیوں کے درمیان فاصلہ بنا کر کسی برتن میں پچکاری مارنا کراچی کی روایت یا ثقافت نہیں ہے اس پر مجھے کراچی کے لوگوں سے معذرت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیے: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو
ان کی اس وضاحت اور معذرت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے جبکہ بعض صارفین نے معذرت کو سراہا تو کچھ ہنوز برہم دکھائی دیے۔














