اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا، ڈونڈ ٹرمپ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کی راہ مزید ہموار: ٹرمپ کا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کر سکتے ہیں، اس جنگ میں تمام کارڈز امریکا کے پاس ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جب سارے کارڈز ہمارے پاس ہیں تو 18 گھنٹے کا سفر کرکے وہاں جا کر بے مقصد باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور غیریقینی صورت حال کا شکار ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے دوران خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ رات وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہفتے کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے، تاہم اب ان کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دورہ اسلام آباد میں ہو چکا ہے، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ شریک ہوئے، جبکہ ایران کی جانب سے اسپیکر باقر قالیباف کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ بحران: پاکستان کا کردار جنوبی ایشیا سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر نمایاں، امریکی جریدہ

پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارت کاری کررہا ہے، جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘