ایران امریکا مذاکرات کی راہ مزید ہموار: ٹرمپ کا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور اپنے داماد جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی انتھک کوششیں پھر رنگ لے آئیں، ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات اس ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں متوقع ہیں جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس بار مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی اس وفد کا حصہ نہیں ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس میں ایران مذاکراتی ٹیم کا اہم رکن سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: اچھا موقع ہے امریکا سے ایک بہتر ڈیل کرلیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا ایران کو مشورہ

تاہم امریکی حکام کے مطابق اگر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو نائب صدر کو فوری طور پر اسلام آباد بلانے کے لیے تیار رکھا گیا ہے، جبکہ ان کا اسٹاف پہلے ہی پاکستان میں موجود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے حکام کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے پر بات چیت میں شامل رہے ہیں جس کا مقصد تہران کے جوہری مواد سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیر معمولی سفارتی مہارت، امریکا ایران مذاکرات بچانے کی بھرپور کوششیں، فنانشل ٹائمز کا اعتراف

اس پیش رفت کے ساتھ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر اہم مرحلے میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اور پاکستان اس عمل میں سفارتی میزبان کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔

دریں اثنا رائٹرز نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ وہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟

ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رائٹرز کا کہنا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس فی الحال اس دورے میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اگر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسلام آباد جانے کے لیے تیار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی ٹیم کے ساتھ اہم بات چیت کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے جبکہ امریکی لاجسٹکس اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی دارالخلافے میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟