لاہور میں پنجاب فلم سٹی کا اعلان، میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا منصوبہ

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 50 ایکڑ پر مشتمل جدید پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد فلمی اور ڈیجیٹل میڈیا صنعت کو نئی زندگی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ماہرہ خان نے فلم انڈسٹری میں فنکاروں کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فلمی اور میڈیا صنعت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ لاہور میں قائم کیے جانے والے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ‘ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا، جہاں فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی جدید ٹیکنالوجی، وسائل اور عالمی معیار کی سہولیات کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی، جبکہ وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرون ملک انحصار میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔

فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز اور پوسٹ پروڈکشن لیبز قائم کی جائیں گی، جبکہ شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس، مکمل سہولیات اور ایک مرکزی جھیل بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہالز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ منصوبے میں میڈیا ٹریڈ ہب، فلم اور میوزک اسکول کا قیام بھی شامل ہے، جو نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب فلم سٹی سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی تقویت ملے گی۔

مریم نواز شریف کے مطابق یہ منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا۔ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کی مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہیڈنگ: بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ