پاکستانی فوج دنیا کی نمبر ون آرمی بننے جا رہی ہے، لیبیا کے بزنس مین کا اظہارِ خیال

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں مقیم لیبیا کے ایک بزنس مین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر کی گئی جہاں مولانا طاہر محمود اشرفی اور دیگر افراد بھی موجود تھے، جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک واقعے کے بعد عرب دوستوں کی موجودگی میں ریکارڈ کی گئی۔

ویڈیو میں لیبیا کے بزنس مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج بنتی جا رہی ہے اور فوجی قیادت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے پاس ’کلام اللہ‘ ہے اور جو شخص اللہ کے کلام کو اپنے مرکز میں رکھتا ہے، وہ یقینی طور پر اللہ کے احکامات پر عمل کرے گا۔

انہوں نے اپنے جذباتی انداز میں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ’اللہ اکبر، پاکستان پاکستان زندہ باد‘۔ ویڈیو میں ان کی کچھ گفتگو ادھوری بھی رہتی ہے تاہم وہ مسلسل پاکستان اور اس کی فوج کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں دہشتگردی کی سازش ناکام، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

اوپن اے آئی کا نیا ماڈل پہلے منتخب شراکت داروں تک کیوں محدود رہے گا؟

اسلام آباد میں انسانی پلاسنٹا کی مبینہ اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 3 غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افراد گرفتار

ویڈیو

پاکستان امن کے علمبردار کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پینک بٹن کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان کو کون سے بڑے معاشی فوائد مل سکتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں

فری اسپیچ کا لولی پاپ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟