زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان، 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اپریل کو اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچے گی جو دونوں ممالک میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچز (ون ڈے) اور بعد ازاں ٹی20 سیریز کھیلے گی جبکہ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہو، محسن نقوی

پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی اور یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29-2025 کا حصہ ہے۔

پاکستان اس وقت چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

سیریز کی تفصیلات

ون ڈے سیریز کے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے جن کا آغاز سہ پہر 3:30 بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

ون ڈے سیریز کے بعد 3 ٹی20 میچز 12، 14 اور 15 مئی کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے، جن کا آغاز شام 7:30 بجے ہوگا۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ

15 رکنی قومی اسکواڈ میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے جبکہ مومنہ ریاست کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، منیبہ علی، نَشرا سندھو، سدرہ امین اور صدف شمس شامل ہیں۔

انتظامی و معاون عملہ

ٹیم کے ساتھ کوچنگ اور معاون عملے میں وہاب ریاض (ہیڈ کوچ/مینٹور)، عبد الرحمان (اسپن بولنگ کوچ)، عمید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ) سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے جو ٹیم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں؟

حکام کے مطابق یہ سیریز نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ اور بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘