پاراچنار ایئرپورٹ دوبارہ فعال، کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد آپریشنل قرار

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پاراچنار ایئرپورٹ کو طویل عرصے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جسے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے آپریشنل بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

ایئرپورٹ کی مرمت اور اپ گریڈیشن کے بعد 26 اپریل کو پاک فوج ایوی ایشن نے آزمائشی پروازیں کیں تاکہ تعمیراتی معیار، رن وے کی فعالیت اور مجموعی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔
حکام کے مطابق 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے گئے، جس کے بعد رن وے کو پیشہ ورانہ معیار اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق قرار دے دیا گیا۔ ان آزمائشوں کے دوران مختلف آپریشنل حالات میں ایئرپورٹ کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کامیاب ٹرائلز کے بعد توقع ہے کہ پاراچنار ایئرپورٹ کی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی، جس سے علاقے میں فضائی رابطے، ہنگامی ردعمل اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایئرپورٹ کا دورہ کر کے کمرشل اور انسانی ہمدردی کی پروازوں کے لیے اس کی استعداد کا جائزہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹی

اس مقصد کے لیے ایک 8 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر اسٹیشن، رہائشی سہولیات اور دیگر آپریشنل ڈھانچے کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

1454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر روسی جوڑے کی منگنی، امن کا بینر لہرا دیا، دونوں گرفتار

کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟